حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اپنی زندگی خدمت دین کے لئے صرف کر دینے والے عالی جناب مولانا ناظم حسین غازیپوری(مانٹہ) کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے انہیں میڈ لائف ہاسپٹل لکھنئو میں ایڈمٹ کیا گیا ہے۔
مولانا کو کڈنی اور سانس پھولنے کی شکایت ہے، ایک بار کڈنی کی ڈائی لیسس ہوچکی ہے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ دو بار اور ڈائلسس ہوگا۔
آپ تمام قارئین سے گزارش ہے کہ مولانا موصوف کی صحتیابی کے لئے دعا کریں۔اللہ بحق محمد و آل محمد شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے آمین